counter easy hit

عالمی برادری دنیا بھر میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا“ اور ”دہشت گردی“کے سرپرست بھارت کا حقیقی چہرہ دیکھے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)عالمی برادری دنیا بھر میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا“ اور ”ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی“کرنے والے ملک کی حیثیت سے بھارت کا حقیقی چہرہ دیکھے،ای یو ڈیس انفو لیب کا معاملہ یوروپین پارلیمنٹ میں اٹھایا جاچکا ہے، یورپی پارلیمنٹ میں اس معاملے پر بحث عکاس ہے کہ بھارت دہشت گرد ملک ہے ، یہ پاکستان کے خلاف ایک منظم پروپیگنڈہ مہم تھی، یورپی پارلیمنٹ کو غیرجانبدارانہ طور پر اس معاملے کو آگے لیجانا ہوگا۔بھارتی یوم جمہوریہ پر مقبوضہ کشمیر کے عوام اور دنیا بھر میں کشمیریوں اور سکھوں سمیت بھارتی اقلیتوں نے یوم سیاہ منایاجس سے بھارت کا اصلی چہرہ بے نقاب ہوا۔امریکی صحافی کے قتل کیس میں عمر شیخ کی رہائی کے معاملے پر تفصیلی فیصلہ دیکھنے کے بعد رد عمل دیا جائیگا، پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کثیر الاجہتی ، پائیدار اور باہمی مفید دو تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کاخواہاں ہے اور خطے میں امن ، استحکام اور خوشحالی کے حصول کے لئے امریکہ کے ساتھ شراکت جاری رکھنا چاہتا ہے،وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی ورچوئل کانفرنس میں تمام ممالک کیلئے کوویڈ ویکسسین کی دستیابی کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوھدری نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ ورچوئل کانفرس میں شرکت کی۔ وزیرخارجہ نے کووڈ ویکسین کی تمام ممالک کے لئے دستیابی یقینی بنانے پر زور دیا۔اس سلسلے میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے رواں ہفتے چینی ھم منصب سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ چین پاکستان کو پانچ لاکھ کوویڈ ویکسین فراہم کرے گا۔ ترجمان نے ڈینئیل پرل کیس میں عمر شیخ کی سپریم کورٹ سے رہائی کے معاملے پر کہا کہ میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں تفصیلی فیصلے کے بعد ردعمل دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر پاکستان نے کافی پیش رفت کرلی ہے۔ اور اس حوالے سے تمام ضروری اقدامات کرلئے ہیں۔ پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، خطے میں سلامتی کے کئے امریکہ کا اھم کردار ہے، پاکستان اور امریکہ مل کر افغان امن عمل کو آگے بڑھا رہے ہیں، پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

Time, for, world, to, see, ‘India, as, state,sponsor, of, terrorism, SAYS, FOREIGN, OFFICE, PAKISTAN

ترجمان نے کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے افغان ہم منصب حنیف اتمر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور افغان امن عمل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔پاکستان پرامن مضبوط اور متحد افغانستان کا حامی ہے، پاکستان افغانستان میں تشدد کے خاتمے کے لئے سیز فائر کا حامی ہے۔افغان امن عمل کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ سال افغان امن عمل میں مثبت پیش رفت ہوئیں، تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر امن معاہدے کو آگے بڑھائیں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مؤقف ہے کہ افغانستان میں امن بات چیت سے ممکن ہے، پاکستان تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ امن عمل کو کامیاب بنانے کے لئے رابطوں میں ہے، انٹرا افغان بات چیت اہم مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں، امید ہے افغانستان اس موقع سے فائدہ اٹھائے گا، نئی امریکی انتظامیہ بھارتی مظالم کا نوٹس لے، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار داروں میں مضمر ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی قیادت غیر دانشمندانہ اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔ بھارت فالس گلیل آپریشن کرکے پاکستان مخالف پروپیگنڈہ کرتا ہے۔ بھارتی قیادت انتہا پسند عناصر کو ہوا دے کر الیکشن جیتی ہے۔ پاکستان جھوٹ کے بجائے سچ کے ساتھ بھارتی پروپیگنڈہ کا جواب دے گا۔ پاکستان کی مسلح افواج بھارتی جنونیت اور مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت ، جس نے عرصہ دراز سے دہشت گردی کا نشانہ بننے کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے ، بین الاقوامی سطح پر پوری طرح بے نقاب ہو چکا ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارت کی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کیخلاف جعلی خبروں کی مہم سے متعلق یورپی یونین ڈس انفو لیب رپورٹ جاری ہونے کے بعد انٹر نیشنل سکروٹنی جاری ہے،اس جعلی مہم نے بھارتی حمایت یافتہ میڈیا آوٹ لیٹس نیٹ ورک کو بےنقاب کر دیا تھا۔مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سے متعلق ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ وادی سمیت دنیا بھر میں بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا۔اس دن کشمیریوں کو واضح پیغام دیدا کہ کشمیری کبھی جموں و کشمیر پر بھارتی غیر قانونی تسلط کو قبول نہیں کرینگے۔ترجمان نے آسیہ اندرابی،شبیر احمد شاہ،یاسین ملک،مسرت عالم بٹ،محمد اشرف صحاری سمیت دیگر کسشمیری رہنماوں کی غیر قانونی حراست اور صحت کی بگڑتی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین نافذ کر رکھے ہیں اور جھوٹی اور بے بنیاد الزامات کے تحت کشمیری رہنماوں کا پابند سلال کر رکھا ہے۔ترجمان نے کہا کہ سیاسی نظریات اور غیر قانونی بھارتی تسلط کیخلاف جدوجہد کی بنیاد پر ان رہنماوں کو قید کرنا اور ان انہیں تشدد کا نشانہ بنانا آر ایس ایس۔بے جے پی انتہا پسند زہنیت کی عکاس ہے،جنہیں کشمیری عوام کے انسانی حقوق کا کوئی احترام نہیں۔ترجمان نے کہا کہ ساوتھ ایشیاءکلکٹیو نے اپنے سالانہ رپورٹ”ساوتھ ایشیا۔سٹیٹ آف مائنرٹیز رپورٹ2020“میں واضح کر دیا ہے کہ جب سے بی جے پی ہندو قوم پرست جماعت برسراقتدار آئی ہے تب سے بھارت مسلم اقلتیوں کیلئے خطرناک اور غیر محفوظ مقام بن چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نفرت کی بنیاد پر اقلیتوں کیخلاف جرائم میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جبکہ مسلمانوں،عیسائیوں اور دلتوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے تاریخی بابری مسجد کی جگہ ایودھیہ مسجد منصوبے کو مسترد کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ بی جے پی حکومت اس قسم کے جھوٹے اقدامات سے دنیا کو گمراہ نہیں کر سکتا۔یوم جمہوریہ کے موقع پر ایودھیہ مسجد کی رسمی افتتاح سے بھارت اپنے نام نہاد سیکولرزم پر پردہ نہیں ڈال سکتا۔ترجمان نے کہا کہ بھارت میں آج بھی اقلتیں بالخصوص مسلمان اپنے آپ کو تنہا اور غیر محفوظ تصور کرتے ہیں،بھارت میں ان کی جانیں محفوظ ہیں اور نہ ہی ان کی عبادت گاہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے ایک بار پھر بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں کے تحفظ کو یقینی بنائے اور اقوام متحدہ ،اسلامی تعاون تنظیم سمیت دیگر بین الاقوامی اداروں کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ کلبھوشن جادیو کے معاملے پر بھارت تعاون نہیں کررہا۔ بھارت کو پاکستانی عدالتوں کے ساتھ تعاون کرنا پڑے گا۔جبکہ بھارت راہ فرار اختیار کررہا ہے۔ کیونکہ بھارت کو پتہ ہے اسے تلخ سوالات کا سامنا کرنا پٹے گا۔ بھارت کو بتانا ہوگا کہ کلبھوشن حسین مبارک پٹیل کے نام سے کیسے ہاکستان آیا۔ انھوں نے واضح کیا کہ کلبھوشن پاکستان میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث تھا۔ بھارت کے ناجائز مطالبات نہیں مان سکتے۔ بھارتی وکلاء پاکستانی عدالتوں میں نہیں پیش ہوسکے۔ پاکستانی وکلاء ہی کلبھوشن جادیو کا کیس لڑ سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی پنجاب میں اس وقت کسانوں کی تحریک چل رہی ہے۔ بھارت جمہوری نہیں فاشسٹ ریاست ہے۔ بھارت میں ہندو انتہا پسندی عروج پر ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ایک سال میں تین سو ماورائے عدالت کشمیریوں کو قتل کیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website