counter easy hit

پاکستان کی رونقیں واپس۔۔۔کیا نواز شریف سے ڈیل ہوئی ہے جو پچھلے ایک ہفتے میں سٹیٹ بینک کےذخائرمیں 443 ملین ڈالر کا اضافہہوگیا؟ گورنر سٹیٹ بینک نے واضح اعلان کر دیا

کراچی (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر رضا باقر نے کہا ہے کہ ہمارے زرمبادلہ کے ذخائرکسی شخص کی ادائیگی کی وجہ سے نہیں بڑھے بلکہ سٹیٹ بینک کے قرضوں کا بوجھ کم ہونے کی وجہ سے ایسا ہوا۔تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں صرف ایک ہفتے کے دوران

شعبہ صحافت کی کالی بھیڑیں!

 

443 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا جس پر مختلف طرح کی قیاس آرائیاں کی گئیں تاہم نجی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایسا سٹیٹ بینک کی جانب سے ڈالرز کی خریداری کے باعث ہوا تاہم اب گورنر سٹیٹ بینک نے بھی اپنے بیان میں زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کی وجہ بیان کر دی ہے۔گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کسی شخص کی ادائیگی کی وجہ سے سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ نہیں ہوا بلکہ سٹیٹ بینک پر قرضوں کا بوجھ کم ہونا اس کی وجہ ہے جبکہ پالیسی کی وجہ سے اعتماد بحال ہورہا ہے کیونکہ جب ریزرو میں اضافہ ہوتا ہے تو انویسٹرز کا اعتماد بڑھتا ہے، ہمیں یقین ہے فارن ڈائریکٹ انویسمنٹ میں بھی جلد بہتری آئے گی۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر ہونے والے کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔کابینہ کے اجلاس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سب سے زیادہ مخالفت وزیر اعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے کی۔ کابینہ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی ڈٹ کر مخالفت کی اور کہا کہ انہوں نے 16 سالہ وکالت میں ایسی مثال نہیں دیکھی کہ مجرم کا بیرون ملک علاج ہو۔ اجلاس کے دوران وزیر مواصلات مراد سعید، وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، وفاقی وزیر علی زیدی اور عثمان ڈار نے بھی نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے حق میں بات کی۔

TIME, TO, CELEBRATE,FOR,PAKISTAN, GOVERNMENT, DEAL,WITH, NAWAZ SHAREIF, IS, THE, MAIN, REASON, BEHIND, GROWING, STOCK EXCHANGE, SITUATION

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website