counter easy hit

غوری اور غزنوی میدان میں اتارنے کا وقت آگیا

Time to take off in Ghauri and Ghaznavi

لاہور (نیوزڈیسک) دفاعی تجزیہ کار زید حامد کہتے ہیں کہ غوری اور غزنوی میدان میں اتارنے کا وقت آگیا، سیالکوٹ سے گلگت تک کے محاذوں پر فوج کو متحرک کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد اور بھارت کی جانب سے مسلسل جنگ کی دھمکیاں دیے جانے پر معروف دفاعی تجزیہ کار زید حامد کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے زید حامد نے کہا کہ بھارت کو کبھی بھی امن کی زبان سمجھ نہیں آ سکتی۔ زید حامد نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت کی دھمکیوں کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینا ہوگا۔ زید حامد نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان اپنے غوری اور غزنوی میدان میں اتارے۔ پاکستان کو سیالکوٹ سے لے کر گلگت تک کے محاذوں پر فوج کو متحرک کرنا ہوگا۔ دوسری جانب معروف صحافی اور دفاعی تجزیہ کار وجاہت ایس خان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں تشویش ناک اطلاع دی گئی ہے: وجاہت ایس خان نے بتایا ہے کہ بھارتی فوج کی شمالی کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ وہ لائن آف کنٹرول پر اس کے پار کسی بھی وقت کاروائی کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اس حوالے سے حکومت پاکستان پہلے ہی خدشات کا اظہار کر رہی تھی۔ خاص کر وزیراعظم عمران خان کئی مرتبہ بھارت کی ممکنہ جارحیت کے خدشے کا اظہار کر چکے ہیں۔ تاہم پاک فوج بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار اور ہر وقت الرٹ ہے۔ جبکہ گزشتہ 2 روز کے دوران لائن آف کنٹرول پر کشیدگی میں اضافہ بھی ہوا ہے۔ بھارت کی جانب سے کیے جانے والے حملے کو پاک فوج کے بہادر جوانوں نے ناکام بنایا اور کئی بھارتی فوجی جہنم واصل کر دیے۔ بھارتی فوج کی کئی چوکیاں بھی تباہ کر دی گئیں۔ جبکہ پاک فوج کے بھی 4 جوان اس دوران جام شہادت نوش کر گئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website