اسلام آباد(ایس ایم حسنین) مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست 2019 کے ظالمانہ بھارتی اقدام اوراس کے نتیجے میں محاصرے کو ایک سال پورا ہونے پر نیویارک کے معروف مقام ٹائمز سکوائڑ پر کشمیریوں کے حق میں بینر اورپیغام آویزاں کیا گیا۔ امریکہ میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان ٹائم سکوائر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ٹائمز سکوائر نیویارک کشمیریوں کو 5 اگست سے محصور کیے جانے کی نشاندہی کر رہا ہے۔ آج مقبوضہ کشمیر میں جاری محاصرے کے دوران جبری گمشدگیوں، تشدد، کو پورا ایک سال گزر گیا ہے۔ محاصرہ جو کوویڈ 19 کے تناظر میں مزید سنگین واقع ہوا ہے۔ ویڈیو میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حق میں نعرے اور کشمیریوں کے احتجاج کو دکھایا گیا ہے۔
@asadmk17
Scenes
@TimesSquareNYC as Kashmiris mark a full year of their imprisonment on August 5. That is one full year of forced disappearances, torture, and a siege that has been intensified on the pretext of Covid-19. #LetKashmirSpeak #OneYearSiege