کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے کہا ہے کہ فیصل واڈاپر حملے کی ٹائمنگ بہت اہمیت کی حامل ہے،ان پر ایسے وقت میں حملہ کیا جب وہ نیب میں پاناما لیکس کے شواہد جمع کرا کے واپس آ رہے تھے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے فیصل واڈا سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دشمن عناصر کے خلاف پہلے بھی آواز بلند کی آئندہ بھی کرتے رہیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ رینجرز واقعے کی تمام پہلووں سے تحقیقات کر کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے ۔