لاہور: جنوبی افریقا میں ساٹھواں سالانہ مقابلہ حسن ہوا جو میڈیکل کی 23 سالہ طالبہ نے جیت لیا۔ پارل سے تعلق رکھنے والی حسینہ تیمرین گرین نے مس ساؤتھ افریقا کا تاج اپنے سر سجالیا۔
23 سالہ گرین کیپ ٹاؤن یونیورسٹی میں میڈیکل کی طالبہ ہیں۔ وہ مس ساؤتھ افریقا کا تاج سر پر سجنے سے جذباتی ہوگئیں۔ تیمرین گرین اس سے پہلے مس یونیوس کے مقابلے میں بھی شرکت کرچکی ہیں۔