سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی) ٹی ایم اے انتظامیہ نے بے حسی کی انتہا کردی شہر میں گندگی کا راج ،اہلکار سیاسی ڈھیروں پر حاضریاں لگوانے میں مصروف تفصیل عوامی کی طرف سے شہرمیں صفائی کی ناقص ترین صورتحال سے پیداہونے والے مسائل کی بار بار نشاندہی کر نے کے باوجود ٹی ایم اے انتظامیہ کے اہلکار کہیں حال مست کہیں مال مست کی مثال تاحال اپنی ذمہ داریاں نبھانے پر تیار نہیں نہ ہی یہ بات ماننے کو تیار ہیں کہ شہر میں صفائی نہیں ہو رہی جبکہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول محلہ عقب تھانہ کے سامنے اور مین بازار، کھنڈاچوک،گورنمنٹ گرلزہائز سیکنڈری سکول،اورنگ آباد چوک،مہے روڈ،جی ٹی روڈ سے ملحقہ سروس روڈ سمیت دوسرے علاقوں میں جگہ جگہ گندگی (کوڑا کرکٹ) کے ڈھیر،ناقص سیوریج پائپ بند ہو نے سے گلیوں میں کھڑا گندہ پانی اس بات کی گواہی دے رہاہے کہ ٹی ایم اے کے آفیسران پنی ذمہ داریوں سے غافل ہیں ہی نہیں بلکہ نا اہلی بھی ہیں جو سیاسی ڈھیروں پر حاضری کو ڈیوٹی خیال کرتے ہیں اہلیان سرائے عالمگیر نے ڈی سی او گجرات چوہدری لیاقت علی چٹھہ اے سی شعیب نسوانہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا