سرائے عالمگیر (صغیرراٹھور)ٹی ایم اے انتظامیہ نے بے حسی کی انتہاکردی ماہ مقدس میں بھی شہر میں گندگی کا راج ،ٹی ایم اے انتظامیہ رمضان بازار میں مصروف ،تفصیل کے مطابق آج مقدس ماہ رمضان المبارک گزر رہا ہے عوام الناس رات دن خالق کائینات کی عبادت میں مشغول ہیں مگر ٹی ایم اے اب بھی اپنی ذمہ داریوں سے غافلاپنے حال میں مست ہے میڈیا کی طرف سے عوامی مسائل کی بار بار نشاندہی کر نے کے باوجود ٹی ایم اے آفیسرز رمضان بازار میں لمبی تان کر سو رہے ہیں تو اہلکار سیاسی ڈیروں پر مصروف نظر آتے ہیں جبکہ ٹی ایم او سمیت تمام عملہ اور سینٹری ملازمین کو شہر بھر میں پھیلی گندگی نظر نہیں آ رہی جس پر عوامی حلقو ں نے سخت رد عمل کا اظہار کر تے ہوئے ڈی سی او گجرات چوہدری لیاقت علی چٹھہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس کے مطابق شہر بھر میں جگہ جگہ گندگی (کوڑا کرکٹ) کے ڈھیر لگے ہو ئے ہیں،نالیاں اور سیوریج پائپ بند ہو نے سے گندہ پانی گلیوں اور سڑکوں پر پھیل رہا ہے مگر ٹی ایم اے انتظامیہ رمضان بازار میں ڈیوٹی دینے میں مصروف ہے کیا یہ ہے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا عوام کو ریلیف ہے؟