گجرات ( صغیر احمد قمر ) ٹی ایم اے گجرات کرپشن کی سب بڑی آمجگاہ بن چکا ہے ، کرپشن اور غیر قانونی کاموں کی وجہ ٹی ایم اے گجرات میں عوام کے ساتھ آئے روز جھگڑے اور دھینگا مشی کے واقعات میڈ یا کی زینت بھی بنتے رہتے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی الحاج مرزا سعید بیگ نے گذشتہ روز عرفان مٹو اور ٹی او آر کے درمیان ہونے والی لڑائی کی خبروں کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے گجرات میں ہونے والی کرپشن کے ہر طرف چرچے ہیں لوکل وقومی اخبارات کے صفحات کی زینت بننے کے باوجود بھی اعلیٰ حکام اور حکومتی ارباب اختیار کی طرف سے خاموشی لمحہ فکریہ اور سوالیہ نشان ہے الحاج مرزا سعید بیگ نے مزید کہا کہ ٹی ایم او خرم ترہنگی اور ٹی او پی اینڈ سی سید یاور شاہ کرپشن مافیا کے مین عر غنہ ہیں میری وزیر اعلیٰ پنجاب میں شہباز شریف چیف سیکرٹری کمشنر گوجرانوالہ اور ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ سے پر زور اپیل ہے کہ مذکورہ دونوں افسران کو فی الفور معطل کر کے صاف وشفاف انکوائرہ کروائی جائے اور ان سے کرپشن کی مد میں لوٹا ہوا مال ریکور کیاجائے اور ان کی جگہ ایماندار اور فرض شناس آفیسر کی تعیناتی کی جائے ۔