گجرات(انور شیخ سے)ٹی ایم اے یونین گجرات کے صدر رمضان دا نش جنرل سیکرٹری کے خالدگل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹی ایم اے گجرات میں ڈیلی ویجز کام کرنے والے ملازمین کو ہر صورت ریگولر کرایا جائے گا اور ان کے تمام مسائل کو بہتر اندازمیں حل کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونین کے ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر یونین کے تمام ممبران اور عہدہ دران بھی موجودتھے ،رمضان دانش اور خالد گل نے کہا کہ ڈیلی ویجز ملازمین کے کنٹریکٹ کے تین سال مکمل ہو چکے ہیں ٹی ایم اے گجرات کو خود ہی چاہئے تھا کہ ان ملازمین کو ریگولر کر دیتی مگر ان کو ابھی تک ریگولر نہ کر نا زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملازمین کا دفاع کر نا جانتے ہیں حالانکہ پنجاب حکومت نے ڈیلی ویجز ملازمین کوریگو لر کرنے کی باقاعدہ چھٹی بھی جاری کر رکھی ہے مگر اس کے باوجود ریگولر نہیں کیا جارہا انہوں نے اپنے ڈیلی ویجز ملازمین کو مکمل یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو ریگولر کروانے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اس سلسلہ میں ٹی ایم اے کے اعلی آفسران سے بھی معاملات طے ہو چکے ہیں