گجرات(انور شیخ سے)ٹی ایم اے گجرات کی جانب سے ریلوے روڈ پر لگائی جانے والی ریڑھیاں ابھی تک واپس نہ ملنے پر گجرات ریلوے روڈ کے ریڑھی بان بے روز گار ہوکر ٹی ایم اے گجرات کی بددعائیں دینے لگے ریڑھی بانوں کا کہنا ہے کہ ٹی ایم اے گجرات کے عملہ نے جب سے ریلوے روڈ کی ریڑھیاں ضبط کررکھی ہے اس سے ریڑھی بان فاقوں پر آگئے ہیں اور بے روز گار ہوچکے ہیں اور نہ ہی ابھی تک ریڑھی بانوں کو ان کی ریڑھیاں واپس دی گئی ہیں ریلوے روڈ کے تاجروں اور عوامی نمائندوں نے ٹی ایم اے کے اعلیٰ حکام سے ریڑھیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے ۔