لالہ موسیٰ (منشاء بٹ)ٹی ایم اے کھاریاں نے فیسوں اور ٹیکسوں کی شرع میں اضافہ کردیا،عوام سے نئی شرح کے مطابق ٹیکس اورفیس وصو ل کرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا،جوفی الفورنافذالعمل کردیاگیا،اضافہ شدہ فیسوں میں اندراج نکاح فیس 250سے بڑھاکر500روپے،فیس نکاح نامہ قلمی 100سے بڑھاکر200روپے،غیرشادی شدہ سرٹیفکیٹ 2500سے بڑھاکر3000روپے،اور انکوائری فیس برائے ایمبسی 2500سے بڑھاکر3000روپے کردی گئی ہے ،اسی طرح یونین کونسل کی مدمیں پروفیشنل ٹیکس بھی 50سے بڑھاکر100روپے کردیے گئے ہیں،انتظامیہ کی جانب سے 500روپے نکاح نامہ کی فیس مقررکئے جانے کے باوجودنکاح رجسٹرارمنہ پھاڑکرفیس طلب کرتے ہیں اور اکثراوقات یہ فیس ہزاروں تک جاپہنچتی ہے ،جوکہ غریب افراداداکرنے سے قاصرہوتے ہیں ،لالہ موسیٰ میں اکثرنکاح رجسٹرار3000سے کم فیس وصول نہیں کرتے جبکہ اس سے قبل سرکاری فیس 280روپے طے تھی۔