counter easy hit

ٹی ایم اے ننکانہ کی کا ر کردگی سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں

TMA Nankana R

TMA Nankana R

ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس)ٹی ایم اے ننکانہ کی کا ر کردگی سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں، ایم سی بوائز سکول کے گیٹ اورقریبی گلیوں میں سیوریج کے پانی اور گندگی نے طلبہ اور اہل محلہ کی زندگی اجیرن کر دی، امین رنگ ساز کی میت اسی گندے پانی سے اٹھانا پڑی اہل محلہ ۔تفصیلات کے مطابق ایم سی بوائز ہائی سکول نمبر 3کے گیٹ، شیخ وارث والی گلی ا ور اس سے ملحق گلیوں میں سو لہ روز سے کھڑے سیو ریج کے پانی اور گندگی کے ڈھیڑوں (چیکڑ) وغیرہ نے طالب علموں، اہل محلہ اور راہ گیرو ں کی زندگی اجیرن کر دی ہے تین روز قبل اسی گلی کے امین رنگ ساز کی وفات پر اہل خانہ کو سات انچ کھڑے گندے پانی سے ہی میت لے کر گزرنا پڑا جبکہ قل خوانی و تعزیت کرنے والے دو گلیاں دور ہی لوا حقین سے اظہار افسوس کرنے پر مجبور رہے سلیمان خا لد،شیخ فخر اقبال ، فرخ اﷲ باجوہ ایڈووکیٹ و دیگر اہل محلہ نے بتایا کے ہم نے پہلے بھی اور فوتگی والے روز بھی TMAکے عملہ سے منت سماجت کی مگر انہوں نے پانی کے نکاس کا کچھ نہ کیا TMAکے عملہ کا کہنا ہے کہ پندرہ فٹ کی ایک نالی( بیٹھنے )سے پانی کا نکاس رک گیا ہے جو نئی تعمیر کے بعد ہی ٹھیک ہو گا جبکہ ما ہرین نے بتایا کے اگر عملہ (بالٹی) پھیرے تو صفائی ہو سکتی ہے جو کے دشوار طلب کام ہے معززین علاقہ نے صحافیوں کے ہمراہ سکول و گلیوں کے معائنہ کے بعد TMAکے ملازمین کی مذمت کرتے ہوئے ڈی سی او ننکانہ اور اے ڈی سی ڈاکٹر شاہ زیب سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے یاد رہے کہ اہل علاقہ نے محلہ کی حالت زار مچھرو ں کی بہتات بیمار بچوں اور( چیکڑ) سے لت پت راہ گیروں کی تصویریں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر کے احتجاج ریکارڈکروانا شروع کردیا ہے