گجرات(انور شیخ سے ) گجرات شہر میں جگہ جگہ ٹی ایم اے گجرات کی ناقص کار کردگی کی بنا پر واٹر سپلائی کے پائپ پھٹے ہو ئے ہیں جن میں گندا پانی داخل ہورہا ہے اور وہ گندا پانی پینے سے شہری کالے یرقان اور پیٹ کی موزی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہین اس سلسلہ میں ٹی ایم اے گجرات کے اعلی احکام خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں ،جی ٹی ایس چوک میں واٹر سپلائی کی مین لائین گندے نالے میں ڈوبی ہو ئی ہے اور لوگ گندا پانی پی کر گزر بسر کر رہے ہیں اسی طرح گجرات شہر کے کئی اہم علاقے ریلوے روڈ،کابلی گیٹ،شاہ فیصل گیٹ،سرگودہا روڈ ،کچہری روڈ،مسلم آباد،سمیت کئی ایسے علاقوں میں لوگ سیوریج ملا پانی پی رہے ہیں مگر ٹی ایم اے کا عملہ اس طرف کو ئی توجی نہیں دے رہا گجرات کے عوامی حلقوں نے ڈی سی او گجرات سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے