counter easy hit

عوام ٹی ایم اے کا فراہم کردہ واٹرسپلائی ٹربائنوں سے مضرصحت پانی استعمال کرکے بیمارہونے لگے

TMA provides the contaminants

TMA provides the contaminants

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)لالہ موسیٰ کے عوام ٹی ایم اے کا فراہم کردہ واٹرسپلائی ٹربائنوں سے مضرصحت پانی استعمال کرکے بیمارہونے لگے،1960کی دہائی میں بچھائے گئے واٹرسپلائی کے پائپ عوام میں ہیپاٹائٹس ،یرقان جیسی بیماریاں بانٹنے لگے،سیاسی قیادت اور بیوروکریسی نے سارازورنئی ٹربائنوں کے نصب کرنے پرلگادیا،بوسیدہ پائپ تبدیل کرنے پرکوئی توجہ نہیں دی جارہی،50سال قبل بچھائی گئی واٹرسپلائی پائپ لائن بوسیدہ،ناکارہ اور ناقابل استعمال ہوچکی ہے جبکہ صارفین کیلئے لگائے گئے درجنوں کنکشن بھی نالیوں میں سے گزرتے ہیں،جن کے زنگ آلوداور کمزورہوجانے کی وجہ سے نالیوں کا پانی واٹرسپلائی پائپوں کے ذریعے ڈائریکٹ عوام کے معدوں میں داخل ہورہاہے ۔جس سے عوام پیٹ کی متعددبیماریوں کے علاوہ ہیپاٹائٹس جیسی موذی مرض میں مبتلاہورہے ہیں ،عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی سی او گجرات سے واٹرسپلائی کی پرانی پائپ لائنیں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیاہے۔