counter easy hit

ٹی ایم اے گجرات کی نااہلی کی وجہ سے ریلوے روڈ کا سیوریج پھر بند ہوگیا

TMA Railway Road

TMA Railway Road

گجرات(مرزا خرم حسنین)ٹی ایم اے گجرات کی نااہلی کی وجہ سے ریلوے روڈ کا سیوریج پھر بند ہوگیا جس کی وجہ سے پورا ریلوے روڈ گندے پانی میں ڈوب گیا ہے کاروباری طبقہ پریشانی کے عالم میں مبتلا ہوگیا سیوریج کی بندش کی وجہ سے ریلوے روڈ کے ملحقہ کئی علاقوں اور گلیوں میں گندا پانی بھی جمع ہوگیا جس کی وجہ سے راہ گیروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے سیوریج کی بندش پر ٹی ایم اے گجرات کا عملہ ٹس سے مس نہیں ہورہا ہے اور نہ اس کو ٹھیک کرنے کے اقدامات کیے جارہے ہیں کئی سالوں سے ریلوے روڈ کا سیوریج خراب ہے مگر ٹی ایم اے جس کو کرپشن کا سفید ہاتھی کہا جاتاہے اس طرف سے بھی ابھی تک اس کی درستگی کے لیے کام نہیں کیا جار ہا ہے محض ایک موٹر لگاکر سیوریج کے پانی کی نکاسی کا کام کیا جارہا ہے ہر سال لاکھوں روپے کے فنڈز ہڑپ کرلیے جاتے ہیں ریلوے روڈ کے عوام کو صرف طفل تسلیاں دے کر فارغ کردیا جاتاہے انجمن تاجران ریلوے روڈ کے صدر ملک سرفراز پہلوان اور ان کی پوری کابینہ نے بھی ڈی سی او گجرات اور اے ڈی سی گجرات کو سیوریج کی درستگی کے لیے باقاعدہ تحریرطو ر پر آگاہ کیا مگر کوئی شنوائی نہیں سیوریج بند ہوجانے کی وجہ سے تاجر طبقہ سخت پریشان ہے اور گندے پانی سے تمام کاروبار بند ہوچکے ہیں ڈی سی او گجرات فوری نوٹس لیتے ہوئے سیوریج کو درست کراولیں اور علاقہ کے مکینوں کی پریشانی سے چھٹکارا دلائیں۔