بہاولنگر( ولایت نیوز) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے صوبائی صدر علامہ حسین مقدسی کی خصوصی ہدایت پر ٹی این ایف جے پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ رائے مزمل حسین کا ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ایم ڈی خالد سے رابطہ ؛ پاک انڈیا سرحد کے قریب فورٹ عباس کے علاقہ تھانہ کھچی والہ میں مجلس عزا پر پولیس گردی کی شدید مذمت کی ۔
رائے مزمل حسین نے ڈپٹی کمشنر پر واضح کیا کہ مجلس عزا کی بے حرمتی شعائر اسلامی پر حملہ اور توہین ہے ، حکومت مجلس عزا پر حملہ کرنے والے پولیس اہلکاروں اور شرپسندوں قرا ر واقعی سزا دے خواتین پر پولیس کا وحشیانہ تشدد انسانیت کی پامالی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹی این ایف جے رہنما کو یقین دلایا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کروا کے مجرمان کو سزا دی جائے گی۔
ڈ ی پی او بہاولنگر عمارہ نے بھی ٹی این ایف جے رہنما سے بات کی ہے اور عزاداروں سے تعاون کا یقین دلایا ہے ۔
درایں اثنا تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بہاو لنگرکے ضلعی صدر میاں مظہر کی زیر صدارت بہا ولنگر کے بانیان مجالس اور عزاداروں کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں پولیس گردی روکنے کے لئے تمام آئینی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا اور واضح کیا گیا کہ عزاداری سید الشہداء پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
جمعہ کو مقامی عزاداروں اور رھنماؤں کی ڈی ٘پی او اور ڈپٹی کمشنر سے مشترکہ ملاقات ہو گی ۔