سیالکوٹ (نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما چوہدری عبدالستار وریو انتقال کر گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق وفاقی وزیر چوہدری عبدالستار وریو انتقال کر گئے ہیں۔چوہدری عبدالستار وریو رکن قومی اسمبلی ارمغان سبہائی کے والد اور سابق وزیر اختر وریو کے بھائی تھے۔سابق وفاقی وزیر کی
نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں کل ایک بجے ادا کی جائے گی،بتایا گیا ہے کہ عبدالستار وریو کی نماز جنازہ آبائی علاقے وریو سیالکوٹ میں ادا ہو گی۔واضح رہے کہ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے چوہدری عبدالستار کئی بار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔