سابق مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم نے کہا ہے کہ انہوں نے مختصر وقت میں پی آئی کی بہتری کے لئے کئی اقدامات کئے لیکن کچھ دنوں سے انھیں متنازعہ بنا دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا نہیں چاہتا میری وجہ سے وزیر اعظم کی پوزیشن متاثر ہو، اس لئے استعفیٰ دے دیا ہے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) سابق مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے کہنے پر عہدہ قبول کیا مگر کچھ دنوں سے متنازعہ بنا دیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک سال میں پی آئی اے کا خسارہ 44 سے 18 ارب کیا اور یہ کہ ان کا نجکاری سے کوئی تعلق نہیں۔شجاعت عظیم نے کہا کہ اس عہدے پر بغیر کسی تنخواہ اور سہولت کے صرف وزیر اعظم کے کہنے پر آیا اور وزیر اعظم نواز شریف کے لئے ہی استعفیٰ دیا۔ پی آئی اے کی بہتری کے لئے مختصر وقت میں کئی اقدامات کئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ استعفیٰ منظور کرنا وزیر اعظم کی صوابدید ہے۔