counter easy hit

پنجاب کو بدلنے کا نعرہ لگانے والے پہلے کراچی کا کوڑا اٹھا لیں: شہباز شریف

چور چور کا نعرہ لگانے والوں نے ہی قوم کا خزانہ لوٹا :وزیر اعلیٰ پنجاب کا ریسکیو 1122 کی پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب

To change the impeded slogan of Punjab firstly to take the whip of Karachi: Shahbaz Sharif

To change the impeded slogan of Punjab firstly to take the whip of Karachi: Shahbaz Sharif

لاہور:  وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مخالفین کو کھری کھری سنا دیں ، کہتے ہیں پنجاب پر انگلیاں اٹھانے والے پہلے کراچی کا کچرا تو اٹھالیں ، ڈیفنس ، کلفٹن جیسے علاقوں میں کچرے کے ڈھیر لگے ہیں ، چور چور کا نعرہ لگانے والوں نے بھی قومی خزانہ لوٹا ، گزشتہ حکومتوں میں بدترین ڈاکہ زنی ہوئی ۔ ملکی سیاست میں گرما گرمی آنے کے بعد پیپلز پارٹی اور نون لیگ میں لفظوں کی جنگ تیز ہوگئی ہے ، کل آصف زرداری نے پنجاب کو فتح کرنے کا اعلان کیا آج وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے انہیں کرارا جواب دیا ، انہوں نے کہا کہ پنجاب کو بہتر بنانے کی باتیں کرنیوالے کراچی کا کچرا تو اٹھالیں ، سڑکیں بہتر بنالیں ، خادم اعلیٰ نے کراچی کو صاف ستھرا بنانے کیلئے اپنی خدمات دینے کی پیش کش بھی کی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے چور چور کا نعرہ لگانے والوں کو بھی خوب سنائی ، انہوں نے کہا پنجاب بینک میں 50 ارب کا ڈاکا پڑا ، ملکی خزانے کو لوٹا گیا ۔ شہباز شریف نے کہا اب وقت آ گیا ہے الزامات کی سیاست کا خاتمہ کرنا ہوگا اور ملک کو حقائق کی بنیاد پر آگے چلانا ہوگا ۔ سب مل کر ملکی بہتری کیلئے کام کریں ورنہ آنے والی نسلیں معاف نہیں کرینگی ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website