لاہور…..وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کالعدم تنظیموں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیا ہے ،ان کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کا پوری قوت سے قلع قمع کیا جائے گا ۔وزیراعلیٰ شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے قوانین کومزید مؤثر بنا دیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں اورمذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر کی اشاعت اور تقسیم کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے مخصوص مائنڈ سیٹ کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔