counter easy hit

زیکا کے انسداد کیلئے 56 ملین ڈالر کی ضرورت ہے،عالمی ادارہ صحت

To counter zyka needs

To counter zyka needs

لندن……ورلڈ ہیلتھ آرگنائریشن نے کہا ہے کہ زیکا کے انسداد کے لیے 56 ملین ڈالر کی ضرورت ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ یہ رقم وائرس کے متعلق معلومات کی فراہمی، تشخیصی عمل کو بہتر بنانے اور مدافعتی دوائیں تیار کرنے پر خرچ کی جائے گی۔صحت کے عالمی ادارے نے رواں مہینے کے اوائل میں اِس وائرس کے انسداد کے لیے گلوبل ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔بلیو ایچ او اس سلسلے میں اپنی طرف سے 25ملین شامل کرے گا اور بقیہ ڈونر ایجنسیوں اور امیر و متاثرہ ملکوں سے حاصل کیے جائیں گے۔ادارے کے مطابق زیکا وائرس اِس وقت39ممالک میں پھیل چکا ہے اور لاکھوں افراد اِس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔