سپریم کورٹ نے نجی ٹی وی کے اینکرعامر لیاقت کے پروگرام پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی۔ سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ حکم کے باوجود پروگرام دکھا یا گیا تو توہین عدالت ہوگی۔حکم کی خلاف ورزی پر چینل انتظامیہ، اینکر کیخلاف کارروائی ہوگی۔
جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے پیمرا کی اپیل پر سماعت کی ۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آپ کو پروگرام روکنے کا حکم دیا تھا ، ناجائز فائدہ اٹھایا گیا ۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ حکم کے باوجود پروگرام دکھا یا گیا تو توہین عدالت ہوگی ،کیس کی سماعت 8فروری تک ملتوی کر دی گئی ۔ چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم پیمرا ،آئین ،قانون اور نیشنل ایکشن پلان کی فتح ہے، فیصلےسےواضح ہوگیاملک میں نفرت انگیزتقریربرداشت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہہ دیانفرت انگیز تقریرکی اجازت نہیں ہو گی اور پیمرا ایسی تقریر پر سخت ایکشن لے گا۔