وزیراعظم نواز شریف نے برلن واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد مشترکہ دشمن ہیں، پاکستان بھی دہشت گردی سے بری طرح متاثر ہوا، اس لعنت کے خاتمے کے لیے مل کر لڑنا ہوگا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برلن میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس ہے اور پاکستانی عوام دکھ کی اس گھڑی میں جرمنی کےساتھ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ہرممکن اقدام کئے جارہے ہیں ۔واضح رہے کہ جرمنی کے شہر برلن میں ایک شخص نے اسٹیل سے لدا ٹرالر پرہجوم بازار پر چڑھادیا تھا۔جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور50سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔ حملے کے بعد یورپی ملکوں میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔