شیامین: بھارت نے چین سے تعلقات میں بہتری کے لیے سرحد پر امن کو ضروری قرار دے دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین سے بہتر تعلقات کیلیے سرحدوں پر امن قائم کرنا لازمی شرط ہے۔ چین کے شہر شیامین میں برکس ممالک کے اجلاس کے موقع چینی اور بھارتی وزیراعظم کے درمیان ملاقات کے بعد بھارتی وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ صدر شی جن پنگ اور نریندر مودی کے درمیان ملاقات تعمیری رہی، دونوں رہنماؤں نے اختلافات کو تنازع نہ بننے دینے پر اتفاق کیا اور باہمی اعتماد بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی، تاہم انسداد دہشتگردی معاملے پر بات نہیں ہوئی۔