counter easy hit

مودی کی زندگی پر بننے والی فلم ریلیز

To making on Modi's life movie releaseنئی دہلی: بھارت میں لوک سبھا یعنی ایوان زیریں کے انتخابات ختم ہوتے ہی وزیر اعظم نریندر مودی کی زندگی پر بنائی گئی فلم کو ریلیز کردیا گیا۔

ابتدائی طور پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زندگی پر بنائی گئی فلم پی ایم نریندر مودی کو بھارتی انتخابات سے کچھ دن قبل 5 اپریل کو ریلیز کیا جانا تھا۔ تاہم حریف سیاسی جماعتوں کی جانب سے تنقید کیے جانے کے بعد بھارتی الیکشن کمیشن کے حکم کے بعد فلم کی نمائش ملتوی کردی گئی تھی۔ نمائش موخر کرنے کے بعد فلم کی ٹیم نے اعلان کیا تھا کہ اسے انتخابات کے ختم ہوتے ہی ریلیز کردیا جائے گا۔ فلم کی ٹیم نے پی ایم نریندر مودی کو 24 مئی کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا اور اب اسے بھارت بھر میں ریلیز کردیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر فلم نے ریلیز کے پہلے دن 5 کروڑ کے لگ بھگ کی رقم بٹوری جو اتنی اچھی کمائی نہیں، تاہم امکان ہے کہ فلم شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب جائے گی۔

تاہم دوسری جانب فلمی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ انتخابات میں بی جے پی کی جیت کے بعد فلم کی اہمیت کم ہوگئی اور اب نریندر مودی کے دوبارہ وزیراعظم بننے کے لیے راہ ہموار ہونے کے بعد اسے لوگ کم دیکھیں گے۔ ہدایت کار اومنگ کمار کی اس فلم میں نریندر مودی کا کردار وویک اوبرائے نے ادا کیا ہے جب کہ فلم کی دیگر کاسٹ میں بومن ایرانی، منوج جوشی، زرینا وہاب اور برکھا سنگپتا سمیت دیگر کاسٹ شامل ہے۔ پی ایم مودی کا ٹریلر مارچ میں ریلیز کیا گیا تھا جس پر کئی لوگوں نے اعتراضات کیے گئے تھے اور فلم کی ٹیم پر حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کے الزامات عائد کیے گئے۔