گجرات( صغیر احمد قمر ) گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاک ترک بزنس ایسوسی ایشن ملائشیا کیلئے مشترکہ طور پر تجارتی وفد تیار کر نے جا رہا ہے گجرات چیمبر کا جو بھی ممبر اس تجارتی وفد میں شامل ہونے کا خواہش مند ہو تو وہ 7مئی 2016ء تک اپنا پاسپورٹ چار عدپاسپورٹ سائز تصویریں اور ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آفس میں جمع کروا دیں تجارتی وفد میں DELEGATIONکے دورہ کی تاریخ 15سے20مئی 2016ء ہے ۔