counter easy hit

نمونیا سے بچانے کیلئے پرہیز پر توجہ دی جائے، ماہرین

نمونیا سے بچائو کیلئے پرہیز پر توجہ دی جائے، یہ بات ماہرین نے فارمیسی گریجویٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ” نمونیہ سے بچاؤ پر منعقدہ آگہی سیمینار خطاب کرتے ہوئے کہی۔

 To prevent pneumonia will focus on prevention, experts


To prevent pneumonia will focus on prevention, experts

سیمینار سے خطاب میںسربراہ فارمیسی گریجویٹس ایسوسی ایشن ڈاکٹرزین الحسنین نے کہاکہ نمونیہ کامرض دراصل پھیپھڑوںپرجراثیم کے حملے میںہونے والی سوزش کانتیجہ ہے جس میں عمو ماًبچے اورعمررسیدہ افرادجلد مبتلا ہوجاتےہیں چنانچہ عوامی سطح پر کلینیکل اورکمیونٹی فارمیسی پریکٹس کے ذریعے فارماسسٹ احتیاطی تدابیر اور بروقت علاج کی آگاہی فراہم کریں ۔مہمان خصوصی سیکرٹری فارمیسی کونسل سندھ ڈاکٹرتنویر احمدصدیقی نے کہاکہ نمونیہ سے بچاؤکے لیے دوماہ کی عمر سے ایک ایک ماہ کے وقف سے ٹیکے لگائے جاتے ہیں اور موسم سرما میں نمونیہ سے تحفظ کے لیے فلوویکسین بھی لگائی جاتی ہے کنسلٹنٹ ڈاکٹر رفعت انوارصدیقی نے کہاکہ نمونیہ لاحق ہونے کی مختلف وجوہ ہیں جن پر اینٹی بائیوٹکس کے استعمال سے پسلیوں کے چلنے کی صورت میں فوری طور پر فزیشن اورفارماسسٹ سے رجوع کرکے اسپتال میں داخل کروائیں تاکہ بروقت آکسیجن دی جائے یا پھر نپولائزکیا جائے۔صدر پی جی اے ڈاکٹر امرعلی نے کہاکہ نمونیہ سے بچنے کے لیے بچوں کا ہوا، گلاخراب کرنے والی کھٹی میٹھی ٹافیوں ، ٹماٹوکیچپ، ٹھنڈاپانی اور مشروبات وغیرہ سے پرہیز کروائیں، سیمینار سے ڈاکٹر تسنیم زیدی، ڈاکٹر یسرح خاں نے بھی خطاب کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website