counter easy hit

کرکٹ کو بچانے کیلئے وقار یونس کی وزیر اعظم سے کردار ادا کرنے کی اپیل

To protect the dignity

To protect the dignity

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرذادہ کا وقار یونس سے ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ ان کے تحفظات وزیر اعظم تک پہنچاؤں گا
اسلام آباد (یس اُردو) ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹی 20 میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرذادہ کو فراہم کر دی ہے ، جلد رپورٹ وزیر اعظم کو ارسال کر دی جائے گی اور ان کی ملاقات وزیر اعظم سے جلد کرائی جائے گی ، وقار نے محمد حفیظ کی انجری کے سوال پر جواب دینے سے انکار کر دیا ۔وقار یونس نے قومی ٹٰیم کی ورلڈ ٹی 20 میں ناقص کارکردگی پر مبنی رپورٹ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین کو دے دی ، وقار نے وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی خواہش کا اظہار بھی کیا ۔وفاقی وزیر سے ملاقات میں وقار یونس نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور سیلیکشن کمیٹی میں ہونے والی سیاست سے آگاہ کیا ۔ریاض پیرذادہ کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ کی جمع کرائی گئی رپورٹ کو خفیہ رکھا جائے گا اور ان کی وزیر اعظم سے جلد ملاقات بھی کرائی جائے گی ۔وقار یونس سے جب ٹیم کی ناقص کارکردگی اور محمد حفیظ کی انجری کا سوال کیا گیا تو انہیں نے جواب دینے سے انکار کر دیا ۔ہیڈ کوچ کا مزید کہنا تھا کہ اپنی رپورٹ میں ٹیم گروپنگ کی کوئی بات نہیں کی ۔