ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ عوامی تحریک حکومت مخالف تحریک میں عمران خان کے ساتھ ہے، تاہم منزل تک پہنچنے کے لئے پی ٹی آئی قیادت کو خود باہر نکلنا ہوگا۔
کراچی: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے دنیا نیوز کے پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے اپنا موقف بتایا اور کرپشن کیخلاف کپتان کے شانہ بشانہ ہونے کا عزم بھی دہرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک حکومت مخالف تحریک میں عمران خان کے ساتھ ہے تاہم منزل تک پہنچنے کے لئے پی ٹی آئی قیادت کو خود باہر نکلنا ہوگا۔ اپنی عدم شرکت کے سوال پر عوامی تحریک کے سربراہ بولے ان کا شیڈول پہلے سے طے تھا۔ تاریخ پر مشاورت کی جاتی تو صورتحال مختلف ہوتی۔ طاہر القادری نے تحریک انصاف کو کامیابی کے گُر بھی بتائے۔ انہوں نے موجودہ سیاسی صورتحال میں حکومتی رویے پر تنقید بھی کی۔