counter easy hit

پاناما کیس انجام تک پہنچانے کیلیے آخری حد تک جائیں گے، سراج الحق

تالاش: جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پاناما کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلیے آخری حد تک جائیں گے۔

To reach the Panama case will go to the end, Siraj ul Haq

To reach the Panama case will go to the end, Siraj ul Haq

میدان گرڈ اسٹیشن لال قلعہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حالات جو بھی ہوجائیں جماعت اسلامی کرپشن کیخلاف مہم سے پیچھے نہیں ہٹے گی، جماعت اسلامی نواز شریف سمیت پاناما لیکس میں تمام 435 ملوث بیورو کریٹس، سیاستدانوں اور دیگر افراد کااحتساب چاہتی ہے، پاناما اسکینڈل اللہ کی بے آواز لاٹھی ہے جو شریف خاندان پر برس رہی ہے، فیصلے کے بعد نوازشریف گھر کی بجائے جیل جائیں گے تاہم اس موقع پر 13کروڑ روپے کی لاگت سے آرسی سی پل ریدگے کاسنگ بنیاد بھی رکھا۔

سراج الحق نے کہاکہ شریف خاندان پاناما اسکینڈل میں بری طرح پھنس گیاہے اور اس کو ملک میں جائے پناہ نہیں مل رہی، ان کی غلط بیانیاں قوم پر آشکارہ ہوگئی ہیں، نواز شریف نے اسمبلی فلور پر اپنے اثاثوں کے متعلق غلط بیانی کی اور جے آئی ٹی و سپریم کورٹ میں پھنسنے کے بعد اب آئیں بائیں شائیں کر رہے ہیں، پاناما اسکینڈل میں450 افراد کے نام ہیں جماعت اسلامی سب کااحتساب یقینی بنائے گی۔ امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ سی پیک میں چینی حکومت نے شندور براستہ چترال تیمرگرہ اور چکدرہ ریلوے لائن بچھانے کا سروے کیا تھا لیکن مرکزی حکومت نے اس سروے کو چھپایا اور اس ریلوے ٹریک کو ایک منظم منصوبے کے تحت عوام کی نظروں سے اوجھل رکھا، جماعت اسلامی جلد مالاکنڈ ڈویژن کی تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے جرگہ بلائے گی اور سی پیک میں ملاکنڈ ڈویژن کے حقوق کے لیے مرکزی حکومت کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website