نئی دہلی(ویب ڈیسک ) بھارتی وزیر کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف ایک اور متنازع بیان سامنے آیا ہے۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ریاست اٴْترپردیش کے وزیر راگو راج سنگھ نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں برقع پہننے پر پابندی عائد کی جائے۔بھارتی وزیر گوراج سنگھ نے اپنے مطالبے میں یہ الزام بھی لگایا کہ دہشت گرد اپنی شناخت چھپانے کے لیے برقعے کو ایک آلے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔گوراج سنگھ نے مزید
بھڑک مارتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد برقع پہن کر باآسانی ہمارے ملک میں گٴْھس سکتے ہیں اور بھارت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، اِس لیے میں ایک بار پھر مودی سرکار سے اپیل کروں گا کہ بھارت میں برقع پہننے پر پابندی عائد کی جائے۔اٴْنہوں نے کہا کہ جس طرح گزشتہ سال سری لنکا میں برقع پہننے پر پابندی عائد کی گئی تھی اِسی طرح بھارت میں بھی برقع پہننے پر پابندی لگانی چاہیے۔اٴْنہوں نے کہا کہ برقع پہننے کا نظام عرب ممالک سے آیا ہے اور میں بھارتی شہریوں سے کہتا ہوں کہ متحد ہوجائیں اور برقع پر پابندی لگانے پر آواز اٴْٹھائیں تاکہ ہمارا بھارت دہشت گردوں سے محفوظ رہے۔بھارتی میڈیا نے خود اپنی رپورٹ میں گوراج سنگھ کے اس بیان کو متنازع قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے کہ بھارتی وزیر نے اِس طرح کا متنازع بیان دیا ہو،اِس سے قبل بھی گوراج سنگھ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بھارت میں جو بھی مودی سرکار کے خلاف بولے گا اٴْس کو زندہ دفن کردیا جائے گا۔
بس آپ کی کسر رہتی تھی !! اداکارہ حرامانی کی رومانوی تصاویر وائرل ہو گئیں