چین کے صوبے جیانگ سو میں ایک ہائی سکول نے اس حوالے سے گریڈ بینک کی سہولت متعارف کروائی ہے ۔
نانجگ: دوران تعلیم طلبا و طالبات اکثر شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ اس بار ان کا سالانہ امتحان اچھا نہیں ہوا اور ان کو فیل ہونے کا خدشہ بھی رہتا ہے ۔ دنیا بھر میں فیل ہونیوالے طلبا و طالبات کو دوبارہ امتحان دینا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ان کی ڈگری اکثر لیٹ ہو جاتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ انہیں امتحانی فیس بھی دوبارہ ادارے کو دینا پڑتی ہے ۔
طلبا کی اس پریشانی کو دیکھتے ہوئے مسئلے کے حل کیلئے چین میں ایک انوکھا بینک متعارف کیا گیا ہے ۔چین کے صوبے جیانگ سو میں ایک ہائی سکول نے اس حوالے سے گریڈ بینک کی سہولت متعارف کروائی ہے ۔ یہ بینک ان تمام طلبا و طالبات کو نمبروں کی سہولت دے گا جو سالانہ امتحان میں فیل ہو جاتے ہیں۔ فیل ہونیوالے طلبا کیلئے نمبرز حاصل کرنے کیلئے ایک شرط بھی رکھی گئی ہے کہ وہ ان نمبروں کو مستقبل میں اپنے ہونیوالے امتحانات میں حاصل کردہ نمبروں میں سے گریڈ بینک کو سود سمیت واپس کریں گے جو انہوں نے پاس ہونے کیلئے لئے تھے ۔ سکول کے ڈائریکٹر کان ہوانگ نے بتایا یہ پائلٹ پراجیکٹ دسویں جماعت تک کے طلبا کیلئے ہے ۔