counter easy hit

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یہ حکم کس کو دے ڈالا؟ جانیے

To whom did the Chief Minister Punjab Usman Bazdar give this order? Learn

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ اسی حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ڈینگی کے مرض پر قابو پانے کیلئے فیلڈ میں عملی اقدامات واضح طور پر نظر آنے چاہئیں اورانسداد ڈینگی کیلئے انتظامی افسران وضع کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں ۔وزیراعلیٰ نے ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کھڑے پانی کا جلد سے جلد نکاس یقینی بنایا جائے اورضرورت پڑنے پر سپرے کا استعمال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی کیلئے کئے جانے والے اقدامات میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور جہاں کوتاہی ہوئی ایکشن ہو گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی کے مریضوں کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے اورمریضوں کی مکمل دیکھ بھال کی جائے، ڈینگی سے بچاؤ کیلئے موثر آگہی مہم بھی چلائی جائے۔ وزیراعلیٰ نے ڈینگی کے مرض پر کنٹرول کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کل اعلی سطح کا اجلاس طلب کر لیا ہے ،صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔اجلاس میں صوبے میں انسداد ڈینگی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابقوزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں نئی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے ٹھوس حکمت عملی اپنائی گئی ہے،سرمایہ کاری کے لئے کوئی فائل تاخیر کا شکار نہیں ہوگی اور نہ ہی کسی کو کاروباری سرگرمیاں تیز کرنے کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے دی جائے گی۔ ایوان وزیر اعلیٰ میں سردار عثمان بزدار سےچیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس خان نے ملاقات کی اور وزیراعلیٰ کوسرمایہ کاری کے فروغ اور کاروبار میں آسانیاں پید اکرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگا ہ کیا اور کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اہداف کا تعین کرکے ان کے حصول پر توجہ دی جا رہی ہے اور پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کی استعدادکار میں اضافہ کیا جا رہا ہے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبے میں سرمایہ کارو ں کے لئے سہولتوں میں اضافہ کیاگیاہے اور پنجاب میں کاروباری ماحول کو بہت بہتر کیا گیا ہے۔سردارعثمان بزدار نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لئے کوئی فائل تاخیر کا شکار نہیں ہوگی اور نہ ہی کاروباری سرگرمیاں تیز کرنے کے عمل میں کسی کو رکاوٹ ڈالنے دی جائے گی،صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو کاروبار کے لئے ساز گار او رآسان ماحول کی فراہمی سے معیشت کو استحکام حاصل ہوگا،پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کو جدید تقاضوں کے مطابق انفرادیت کے ساتھ کام کرنا ہے،پنجاب میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجو دہیں،ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کو فعال کردار ادا کرنا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website