ٹوبہ ٹیک سنگھ……ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث چار ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔ورثاء نے واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
نواحی علاقہ چک نمبر 301کے رہائشی محمد شاہد کا کہنا ہے کہ اس کے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوئی جس پر اسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ لے جایا گیا لیکن اسپتال میں آکسیجن دستیاب ہی نہیں تھی جب کہ اسپتال میں موجود ڈاکٹر کی لاپرواہی کے باعث چار ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔ورثاء نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ اسپتال انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔