محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے اعلان کیا کہ آج ہفتہ کو صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں رہیں گے۔
اسپیشل سیکرٹری محکمہ تعلیم خالد خان کے مطابق زرعی ڈائریکٹوریٹ پر دہشت گرد حملے کے بعد صوبے میں ہفتہ کو اسکول بند کرنے کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں۔ خالد خان کے مطابق ہفتہ کو صوبے کے تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں رہیں گے۔