counter easy hit

ہیلری سے پہلی ملاقات کا سحر کلنٹن کے دماغ پر آج بھی طاری

Today almost

Today almost

1971 میں ایک کلاس کے دوران ان سے ملاقات ہوئی ، اس ملاقات کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا :سابق امریکی صدر کا کنونشن سے خطاب
فلاڈلفیا (یس اُردو ) امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن نے ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزد صدارتی امیدوار اور اپنی اہلیہ ہیلری کلنٹن کی تعریفوں کے پل باندھ دیے ۔ کہتے ہیں ہیلری ایک بہترین ساتھی کی طرح اچھی حکمران بھی ثابت ہوں گی ۔ بل کلنٹن نے اپنی اہلیہ ہیلری کلنٹن کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات سے لے کراب تک کے سفر کو انتہائی خوبصورتی سے بیان کیا ہے ۔ فلاڈلفیا میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بل کلنٹن کا کہنا تھا کہ 1971 میں ایک کلاس کے دوران ان کی ملاقات ایک لڑکی سے ہوئی ۔ سنہرے بال بڑے چشمے پہنے بغیر کسی میک اپ کہ یہ لڑکی اس قدر حسین لگی کہ اس دن کی ملاقات کا سحر آج بھی قائم ہے ۔ 1971 میں میری ملاقات ایک لڑکی سے ہوئی ، ہاتھ میں کتاب پکڑے دور کھڑی مجھے گھور رہی تھی ۔ ہم دونوں نے ایک دوسرے سے تعارف کیا ۔ اُس دن سے وہ میرے حواس پر چھائی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیلری نے ہر برے اچھے وقت میں میرا ساتھ دیا ہے ۔ وہ ایک بہترین ساتھی ، بہترین ماں اور بہترین انسان ہے ۔ اپنا ہر کام انہوں نے انتہائی ذمہ داری سے کیا ہے ۔ وائٹ ہاؤس کی 240 سالہ تاریخ میں وہ اپنے تجربے کی وجہ سے بہترین صدر ثابت ہوں گی