مسلم لیگ (ق )کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ دبئی کی سیاست ابھی ختم نہیں ہوئی ، وہ آج شام سابق صدر آصف علی زرداری سےملاقات کریں گے۔
ایک بیان میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ موجودہ حالات سے آصف زرداری گھبرائیں گے نہیں ، یہ ساری چیزیں چلتی رہتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دبئی کی سیاست ابھی ختم نہیں ہوئی ہے،وہاں اب بھی بڑے بڑے لیڈر موجود ہیں۔