اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کل سرکاری دورے پر قطر روانہ ہوں گے، ذرائع کے مطابق پاکستان قطر سے 4 ارب ڈالر کی ادھار ایل این جی کا مطالبہ کرے گا وزیراعظم عمران خان کل (پیر کو) 2 روزہ سرکاری دورے پر قطر روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم کے دورے کے دوران پاکستان قطر سے 4 ارب ڈالر کی ادھار ایل این جی کا مطالبہ کرے گا۔ ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان امیر قطر کی دعوت پر 2 روز کیلئے قطر کا دورہ کر رہے ہیں جس کے دوران وہ قطر کے امیر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔ عمران خان اپنے قطری ہم منصب سے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کریں گے۔ وزیراعظم کے دورے کے دوران پاکستان قطر سے 4 ارب ڈالر کی ادھار ایل این جی کا مطالبہ کرے گا۔ قطر سے ایک سال ادھار پر ایل جی لینے کی تجویز دی جائے گی۔ پاکستان ایل این جی کی قیمت کے تعین پر نظرثانی اور قیمت میں کمی کی تجویز دے گا۔ وزیراعظم کے دورہ قطر کے دوران پاکستان فیفا ورلڈ کپ کیلئے ایک لاکھ نوکریوں کا کوٹہ دینے کا بھی مطالبہ کرے گا۔