سندھ لٹریچر فیسٹیول کا آج آخری روز ہے ،جس میں ادبی سیاسی ،سماجی شخصیات کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے۔
کراچی کے مقامی ہوٹل میں 3 روزہ رنگا رنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ،سندھ فیسٹیول کے آخری روز شام میں مختلف سیشن کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں کتابوں کی رونمائی ، موسیقی کے ساتھ ساتھ سندھ کا روایتی رقص بھی پیش کیا جائے گا۔
فیسٹیول میں نوجوان نسل کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے ۔میلے میں سندھ کی ثقافت اجرک اور دیگر کئی اشیاء کے اسٹال بھی سجائے جائیں گے۔فیسٹیول کے ادبی سیشن میں سندھ کی تہذیب پرروشنی ڈالی جائے گی