counter easy hit

آج ثابت ہوگیا کہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے، سلامتی کونسل میں بھارت بے نقاب ہوگیا: وزیر خارجہ

Today it is proved that Kashmir is a globally recognized problem, India has been exposed in the Security Council: Foreign Minister

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت نے سلامتی کونسل کا اجلاس رکوانے کیلئے سر توڑ کوشش کی، انڈیا نے مسئلہ کشمیرکو بڑی چالاکی سے دنیا کی نظروں سے اوجھل رکھا لیکن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس نے یہ ثابت کردیا کہ یہ بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے، دنیا یہ بھی جان گئی کہ جس باہمی مذاکرات کا بھارت راگ الاپتا تھا آج اس کو بھارت نے یکطرفہ فیصلے لے کر خود ہی دفن کردیا ہے، بھارت آج اقوام متحدہ میں بے نقاب ہوگیا ہے، سلامتی کونسل میں ہونے والی پیشرفت کو سامنے رکھتے ہوئے مزید غورو فکر کیا جائے گا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد دفتر خارجہ میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ صبح تک ہمارے دفتر خارجہ میں یہ اطلاعات آرہی تھیں کہ سلامتی کونسل کا اجلاس رکوانے کیلئے بھارت کی تگ و دو جاری ہے آج ایک تاریخی دن ہے جس پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، وہ مسئلہ جس کو بھارت نے بڑی خوبصورتی سے اور مختلف چالوں کے ذریعے دنیا کی نظروں سے اوجھل رکھا ، آج وہ بے نقاب ہوگیا، 5 دہائیوں کے بعد پہلی مرتبہ کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل کے زیر بحث آیا، سلامتی کونسل کے تمام ارکان کا اپنی اور پاکستان کی جانب سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہماری گزارش پر معاملات کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے ہندوستان کے جال میں نہیں آئے اور اجلاس بلایا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت یہ کہتا تھا کہ کشمیر ان کا اندرونی معاملہ ہے اور اس کو اقوام متحدہ میں ڈسکس کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ آج سلامتی کونسل کے اجلاس نے یہ ثابت کردیا ہے کہ یہ بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے۔ دنیا یہ بھی جان گئی کہ جس باہمی مذاکرات کا بھارت راگ الاپتا تھا آج اس کو بھارت نے یکطرفہ فیصلے لے کر خود ہی دفن کردیا ہے، آج یہ بھی واضح ہوگیا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مختلف ادارے اس تاریخی کامیابی کو سامنے رکھتے ہوئے مزید غورو فکر کریں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، ہم نے آخری حد تک کشمیر کے ساتھ کھڑے رہنا ہے۔ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا اور جب تک وہ حق خود ارادیت نہیں پالیتے اس وقت تک ہم اپنے موقف پر قائم رہیں گے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website