لاہور(ویب ڈیسک )’’پتر سرور تسی لوکاں نوں وکھا دیتا اے ملک وچ تبدیلی آگئی اے ‘‘گور نر ہاؤس میں بزرگ خاتون نے گور نر چوہدری محمدسرور گلے لگا دیا ‘ لمبی عمر کیلئے بھی دعا کرتی رہی ۔ تفصیلات کے مطابق کے اتوار کے روز گور نر ہاؤس عوام کیلئے کھلے جانے کے موقعہ پر عوام کی کثیر تعداد گور نر ہاؤس کو دیکھنے کیلئے گور نر ہاؤس پہنچی اس موقعہ پر سیالکوٹ سے آنیوالی بزرگ خاتون اماں صغری نے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کو پیار سے گلے لگا اور پنجابی میں گفتگو کرتے ہوئے گور نر ہاؤس عوام کیلئے کھولنے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ’’پتر سرور تسی لوکاں نے وکھا دیتا اے ملک وچ تبدیلی آگئی اے ‘‘جس پرگور نر پنجاب نے انکا شکریہ ادا کیا اور کچھ دیر ان سے باتیں کرتے رہے ۔واضح رہے کہ گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ 70سال کی تاریخ میں پہلی بار پچھلے اتوارکوگورنر ہاؤس عوام کیلئے کھولا، پہلے عوام گورنرہاؤس کی باہرسے صرف دیواردیکھی تھی،یہ گورنرہاؤس عوام کی ملکیت ہے اسے عوام کےلئے کھول دیاہے،عمران خان نے الیکشن سے پہلے وعدہ کیا تھاوہ پوراکردیاہے۔چودھری سرور نے صبح سویرے گورنر ہاﺅس کا دورہ کیا اس موقع وہ شہریوں کیساتھ گھل مل رہے اور شہریوں نے ان کے ساتھ سلفیاں بھی بنوائیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری سرور کا کہناتھا کہ نیانظام دے رہے ہیں اختیارنچلی سطح پرمنتقل کررہے ہیں،صاف پانی کی عوام کوفراہمی یقینی بنا رہے ہیں،ان کا کہناتھا کہ 70سال کی خرابیاں فوری دورنہیں کرسکتے وقت لگے گا۔چودھری سرور نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کواچھا پیغام دیامگرانہوں نے بدقسمتی سے مذاکرات کومسترد کردیا،بھارت کی جانب سے ایسی بیان بازی اسے زیب نہیں دیتی،گورنر پنجاب نے کہا کہ مذاکرات کی دعوت کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،اگرکوئی ایساوقت آیاتوقوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ ہوگی۔