پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء شاہ محمود قریشی نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج قوم نے جمہوریت اور آمریت میں فرق دیکھ لیا۔
اسلام آباد:شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری اور انھیں تشدد کا نشانہ بنانے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج جو کچھ راولپنڈی میں ہوا پوری قوم کے سامنے ہے۔ آج کوہاٹ میں وزیراعظم نواز شریف کا جلسہ تھا لیکن وہاں کوئی رکاوٹ نہیں تھی۔ وہاں ہماری حکومت ہے اس لیے کوئی کنٹینرز نظر نہیں آئے۔ آج قوم نے جمہوریت اور آمریت میں فرق دیکھ لیا۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر اپنے عزم کو دہرایا کہ 2 نومبر کا پروگرام جوں کا توں ہے۔ تمام لوگ 2 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں۔