موسیقی کے بادشاہ اور عالمی شہرت یافتہ بھارتی موسیقار و گلوکار اے آر رحمٰن آج اپنی 51ویں سالگرہ منا رہےہیں۔
چھ جنوری 1967ء کو بھارتی ریاست چنئی میں پیدا ہونے والے اللہ رکھا رحمٰن کا بچپن میں نام دلیپ تھا جو ان کی والدہ نے تبدیل کردیااور اور دلیپ ۔۔اللہ رکھا رحمٰن ہوگئے۔ اے آر رحمٰن نے 9 برس کی عمر سے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا، انہیں پیانو،ِ ہارمونیم ، گٹار اور سینتھیسائزر پر عبور حاصل ہے۔ اے آر رحمٰن نے 1992 میں تامل فلم ”راجو” کی موسیقی ترتیب دی اور اپنے کیریئر کا آغاز کر کے چھاگئے۔
اے آر حمٰن کے کام کو ناصرف بھارت بلکہ بین الاقوامی طور پر بھی سراہا گیا ہے، انہیں اب تک دو آسکر، ایک بافٹا اور ایک گولڈن گلوب ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔ اے آر رحمٰن صوفیانہ کلام پیش کرنے میں بھی اپنی مثال آپ ہیں۔ ان کا میوزک فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔