رہنما ن لیگ کا کہنا ہے کہپی ٹی آئی کے سارے دلائل آج دم توڑ گئے،خود کو اسٹیپنی وکیل قرار دینے والے پی ٹی آئی کے وکیل آج بھاگ گئے۔
Today the arguments succumb of the PTI, PML-N leader
پاناما کیس کی سماعت کے دوران ن لیگی رہنماؤں دانیال عزیز اورمائزہ حمید نے سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ 7ماہ الزامات سنتے رہے اور اب یہ کیس کرپشن،ٹیکس چوری کا نہیں رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو اب خیبرپختونخوا بھی جاتا ہوا نظر آرہا ہے۔ آج یہ بات ثابت ہوگئی کہ پاناما پیپرز میں وزیراعظم کا نام نہیں ۔