لندن: (یس اردو نیوز ) تفصیلات کے مطابق متحدہ کے بانی کے خلاف برطانیہ میں چلنے والے کیس کے مرکزی کردار سرفراز مرچنٹ نے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔ جس میں التجا کی گئی ہے کہ پولیس نے ان کے پیسے بغیر کسی جرم کے اپنے قبضے میں لے رکھے ہیں جنہیں واپس کیا جائے۔ عدالت نے پولیس سے جب اس حوالے سے پوچھا تو پولیس کا کہنا تھا کہ یہ رقم منی لانڈرنگ کی ہے اور ہمارے پاس اس کے ثبوت موجود ہیں۔ جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ اگر یہ منی لانڈرنگ ہے تو پھر آپ نے ملزمان کو چارج کر کے تفتیش کیوں نہیں شروع کی۔ جس پر پولیس کا کہنا تھا کہ ہم پانچ اکتوبر تک ان کو چارج کر کے باقاعدہ ان کا ٹرائل شروع کریں گے