اسلام آبا د (ویب ڈیسک ) قومی اسمبلی کے اجلاس مین وزیر خزانہ اسد عمر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بڑے نان فائلرز کے خلاف مہم کا کل سے آغاز ہوچکا ہے۔ بڑے نان فائلرز کو نوٹس جاری ہوچکے ہیں۔ ٹیکس ریٹرن فائل کریں ، زمین اور گاڑی خریدنے کے اہل بن جائیں۔
169 نان فائلرز کو نوٹس جاری کیے جاچکے ہیں۔ وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی میں حکومت کی جانب سے عائد کیے گئے ٹیکس کے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ نان فائلرز 2 سو سی سی سے نیچے موٹر سائیکل خرید سکے گا۔ اورسیز پاکستانیوں اور بیوہ کی وراثتی جائیداد کی منتقلی پر نان فائلرز کو چھوٹ دی جارہی ہے۔ ریاست اتنی کمزور نہیں ۔ وراثت کی جائیداد کو استثنیٰ دیا جارہا ہے۔انہوں نے ٹیکس چوروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس ریاست میں دم ہےکہ وہ قوم کاپیسہ وصول کرے۔ صاحب ثروت کو پیغام، ابھی بھی وقت ہےنان فائلرز ٹیکس نیٹ میں آجائیں۔ قوم کا پیسا قوم پر خرچ ہوگا آئے اور اس کا حصہ بنیں ۔