counter easy hit

آج کی سب سے بڑی خبر : پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا

Today's biggest news: Pak Army decides to introduce new post at high level

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) سینئیر صحافی راؤف کلاسرا نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی جا رہی ہے اور اس حوالے سے ماتحت افسران کی ترقیوں کو متاثر ہونے سے بچانے کے لیے فوج میں نیا عہدہ متعارف کروایا جا رہا ہے۔ راؤف کلاسرا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک فوج میں ڈپٹی آرمی چیف کا عہدہ متعارف کروایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی آرمی چیف کا عہدہ متعارف کروانے کا مقصد یہ ہے کہ آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی صورت میں نچلے افسران کی ترقی نہ رکے۔ خیال رہے کہ پہلے بھی آرمی چیفس کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی جاتی رہی ہے لیکن اس حوالے سے ہمیشہ کہا جاتا رہا ہے کہ اس فیصلے سے نیچلے افسران کی حق تلفی ہوتی ہے اور وہ ترقی نہیں کر پاتے لیکن اب اس مشکل کو حل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ آرمی چیف کے بعد سب سے زیادہ سینئیر افسر کو ڈپٹی آرمی چیف کا عہدہ دے کر ان ترقیوں کے تسلسل کو قائم رکھا جائے گا۔ راؤف کلاسرا نے بتایا کہ آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے سینئر تجزیہ کار سمیع ابراہیم نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دوسری بار کیلئے مدت میں توسیع کرنا چاہتے ہیں،عمران خان کا خیال ہے کہ اگر آئین میں ترمیم کرکے ریٹائرمنٹ کی عمر میں تبدیلی کرنا پڑے تووہ بھی ضرور کی جائے۔یاد رہے کہ پاک فوج کے جوان روس میں تربیتی مشقوں کا حصہ بنیں گے، پاک فوج اور روسی فوج کے حکام کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، فرینڈشپ 2019 نامی مشقوں کے تحت اکتوبر میں مشترکہ مشقوں کا انعقاد ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج اور روسی فوج کے درمیان تربیتی مشقوں کے حوالے سے معاہدہ طے پاگیا ہے۔ رواں برس اکتوبر کے ماہ میں روس میں فرینڈشپ 2019 نامی خصوصی فوجی مشقوں کا انعقاد ہوگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website