counter easy hit

آج کے بچے ہم سے 100 گنا زیادہ ملک کی خدمت کریں گے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ بچے ملک کا مستقبل اور معمار ہیں جب کہ آج کے بچے ہم سے 100 گنا زیادہ ملک کی خدمت کریں گے۔

Today's children will serve the country hundred times better than us, PM

Today’s children will serve the country hundred times better than us, PM

اسلام آباد میں اسکولوں کو نئی بسیں دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ بچے من کے سچے اور معصوم ہوتے ہیں، تمام بچے نوازشریف کی جان ہیں اور مجھے ان بچوں پر فخر ہے، بچے ملک کا مستقبل اور معمار ہیں اور پاکستان کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے لیے جو کررہے ہیں بچے اس سے 100 گنا زیادہ کریں گے اور مجھے یقین ہے ہم اور آپ پاکستان کو اورخوبصورت بنائیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ بسوں کی طرح بچوں کو اسکول کی کرسیوں پر بیٹھنے کا بھی مزا آنا چاہیے اور پڑھنے کے بعد وہ جس عہدے پر بھی جائیں اس پر بھی مزا آنا چاہیے جب کہ بچوں کی پڑھائی لکھائی کا معیار بہت بہتر ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو تعلیم کے حوالے سے ماڈل شہر ہونا چاہئے، مریم نواز کو کہا کہ اسلام آباد میں 422 اسکول ہیں اور ان تمام اسکولوں کی عمارتیں بہترین ہونی چاہییں جب کہ اسلام آباد کے اردگرد کےعلاقے بھی ٹھیک ہونے چاہئیں اور بہارہ کہو سے اسکول آنے والے بچوں کے لیے بائی پاس بننا چاہئے۔اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے اسکولوں کے لیے بسیں فراہم کرنے کی درخواست کی جس کو انہوں نے فوراً منظور کرلیا، آج اسکول بسوں کی پہلی کھیپ آگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن بچوں ہمارے لیے خاص بنادیا ہے، رواں سال اسلام آباد میں نہ صرف نئے اسکول بنائے جائیں گے بلکہ اسکولوں کی تعمیر نو بھی کی جارہی ہے جب کہ ہم اسکول کے بچوں کو تمام سہولتیں فراہم کریں گے۔مریم نواز نے کہا کہ اسکولوں میں لائبریریز اور لیبز کی بھی تعمیر نو کی جارہی ہے، پہلی بار پاکستان میں اسکولوں میں لگژری بسیں فراہم کی گئیں ہیں جب کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اچھی تعلیم فراہم کرے جس پر توجہ بھی دی جارہی ہے لہذا کچھ دن بعد نجی اور سرکاری اسکولز میں کوئی فرق نہیں ہوگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website