counter easy hit

آج کا دن ملک بھر میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے :بلاول بھٹو

40 سال قبل ایک آمر نے قوم کی امیدوں کو روند ڈالا تھا، آج قوم جو مصائب جھیل رہی ہے وہ اسی آمر کے اقدامات کی وجہ سے ہیں :چیئرمین پیپلز پارٹی

Today's day should be celebrated as Black Day: Bilawal Bhutto

Today’s day should be celebrated as Black Day: Bilawal Bhutto

لاڑکانہ: ملک بھر میں آج کا دن یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے ، بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں 5 جولائی 1977 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے ۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےاپنے بیان میں کہا کہ چالیس سال قبل آج کے دن ایک آمر نے قوم کی امیدوں اور توقعات کو روند ڈالا تھا ، وہ آمر ان تمام مصائب کی بنیاد ہے جن سے آج تک عوام نبرد آزما ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی، دہشتگردی ، کلاشنکوف اور ڈرگ کلچر ضیاء کی آمریت کا تحفہ ہیں، 1977

میں جمہوریت کے خاتمے کے بعد نہتے پاکستانیوں پر بربریت کے پہاڑ گرائے گئے ۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انتقامی کارروائیوں اور ریاستی دہشتگردی کا سامنا کرنے کے باوجود عوام ثابت قدم رہے اور جانفشانی سے جمہوریت کی جنگ لڑی ۔ کراچی کی مقامی عدالت نے لائوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کیس میں عدم حاضری پر فاروق ستار ، حیدرعباس رضوی ، فیصل سبزواری ، کنور نوید و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف لائوڈ سپیکرایکٹ کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی ۔ سماعت کیس کی منتقلی کے باعث ملتوی کردی گئی ۔ مزید سماعت اب 25 جولائی کو ہوگی ۔ عدالت نے عدم حاضری پر فاروق ستار ، حیدر عباس رضوی ، فیصل سبزواری ، کنور نوید و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ۔ میئر کراچی وسیم اختر کو حاضری سے استثنیٰ حاصل ہے ۔ قائد ایم کیو ایم و دیگر کیخلاف مقدمہ گزشتہ سال تھانہ سولجر بازار میں درج کیا گیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website